پاک بھارت سیریز نہ ہونے سے دنیا بھر کے شائقین کو مایوسی ہوئی ، ظہیر عباس

اتوار 27 دسمبر 2015 12:42

پاک بھارت سیریز نہ ہونے سے دنیا بھر کے شائقین کو مایوسی ہوئی ، ظہیر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 دسمبر۔2015ء) آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز نہ ہونے سے مایوسی ہوئی۔مستقبل میں مختصر نہیں مکمل سیریز ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے پاکستان میں کرکٹ کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ پاک بھارت سیریز نہ ہونے سے دونوں ممالک ہی نہیں دنیا بھر کے شائقین کو مایوسی ہوئی۔دوسری جانب سابق چیف سلیکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ خوش آئند ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا