کرپشن الزامات ,بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسد روٴف کونوٹس جاری کردیا

اتوار 27 دسمبر 2015 12:47

کرپشن الزامات ,بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسد روٴف کونوٹس جاری کردیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 دسمبر۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی امپائر اسد روٴف کو کرپشن الزامات پر نوٹس جاری کردیا،گذشتہ روز ممبئی میں بی سی سی آئی کی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس ششانک منوہر کی صدارت میں ہوا جس میں بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ سربراہ روی سوانی بھی موجود تھے۔اس موقع پر اسد روٴف کے معاملے کا جائزہ لیا گیا جنھیں ممبئی پولیس اپنی چارج شیٹ میں ’اشتہاری ملزم‘ قرار دے چکی اور انھیں پوچھ گچھ کے لیے اپنے سامنے دیکھنا چاہتی ہے۔

اسد روٴف انڈین پریمیئر لیگ میں کرپشن الزامات لگنے کے بعد بھارت سے ایسے گئے کہ واپسی کا راستہ ہی بھول چکے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی انھیں تب سے بھلا دیا ہے۔اسی وجہ سے ان کا امپائرنگ کیریئر بدنامی کے اندھیروں میں ڈوب کر رہ گیا۔

(جاری ہے)

اسد روٴف ہمیشہ ہی اپنی معصومیت پر بضد رہے اور اپنے خلاف کرپشن کے شواہد سامنے لانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے انھیں بھیجے گئے اپنے تازہ نوٹس میں کہاکہ وہ آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں خود پر عائد الزامات پر جواب پیش کریں۔ڈسپلنری کمیٹی میں فکسنگ کیس کے ایک اور کردار کرکٹر اجیت چنڈیلا بھی شریک ہوئے تاہم ان کے اور ساتھی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں فکسنگ کے لیے اکسانے والے ہیکن شاہ کے بارے میں فیصلہ پانچ جنوری تک موخر کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :