سعودی حکومت کی اپنے وزراء ، مشیروں اور اہم عہدیداروں کو تحائف وصول کرنے کی مشروط اجازت

اتوار 27 دسمبر 2015 13:58

سعودی حکومت کی اپنے وزراء ، مشیروں اور اہم عہدیداروں کو تحائف وصول ..

جدہ ۔ 27 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 دسمبر۔2015ء) سعودی حکومت نے اپنے وزراء ، مشیروں اور اہم عہدیداروں کو مشروط اجازت دی ہے کہ وہ تحائف وصول کرسکتے ہیں، فیصلے کے مطابق کوئی بھی وزیر 10 ہزار ریال مالیت کا تحفہ قبول کرسکتا ہے جبکہ دیگر عہدیداروں کو 4 ہزار ریال کے تحائف وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارء ایسے تحائف قبول کرسکتے ہیں جو ذاتی استعمال کے لئے ہوں اور جو جلد استعمال کیے جاسکیں، اگر تحائف کی مالیت منظور کی گئی مالیت سے زائد ہو تو وہ تحائف کیمٹی کے سپرد کئے جائے گے جس پر وہ فیصلہ دے گی ، سعودی حکومت نے بد عنوانی کی روک تھام کیلئے یہ حکم جاری کیا ہے ۔