ایان علی نے کسٹم حکام سے تحویل میں لئے گئے میک اپ کے سامان اور دیگر اشیاء کی واپسی کا تقاضاکردیا

سامان ماڈل کو ایئرپورٹ سے گرفتاری کے دوران کسٹم حکام نے اپنی تحویل میں لیا تھا ۔ ذرائع

اتوار 27 دسمبر 2015 14:06

ایان علی نے کسٹم حکام سے تحویل میں لئے گئے میک اپ کے سامان اور دیگر اشیاء ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 دسمبر۔2015ء) معروف ماڈل و ڈالر گرل ایان علی نے کسٹم حکام سے تحویل میں لئے گئے مہنگے ترین میک اپ کے سامان اور دیگر اشیاء کی واپسی کا تقاضاکردیا سامان بارے اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ سامان لاکھوں روپے مالیت کا ہے امپورٹڈ لپ اسٹک کی قیمت ایک لاکھ 39 ہزار ، بیس کریم 2 لاکھ 10 ہزار روپے ، فرانس کا تیار کردہ ساڑھے تین لاکھ روپے کا ہینڈ بیگ ( پرس ) ، 70 ہزار روپے کا کاجل اور دیگر سامان شامل ہے یہ سامان ماڈل ایان علی کو ایئرپورٹ پر گرفتار کرنے کے دوران کسٹم حکام نے اپنی تحویل میں لیا تھا ۔

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ماڈل ایان علی نے کسٹم حکام سے گرفتاری کے دوران تحویل میں لیا گیا اپنا قیمتی سامان واپس مانگ لیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب یہ سامان کسٹم حکام کے پاس بھی موجود نہیں ہے یہ سامان کسٹم حکام کی بیگمات تک پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ایان علی نے اپنی قیتمی سونے کی زنجیر جس کی مالیت لاکھ روپے میں ہے ای ک خاتون کو نجی تقریب میں پہنے دیکھا تھا جس پر انہوں نے ان سے پوچھا کہ یہ زنجیر ان کے پاس کہاں سے آئی تو خاتون نے اس کی اصلاحیت بتانے کی سے انکار کر دیا جس پر ایان علی نے فیصلہ کیا کہ وہ کسٹم حکام سے اپنا تمام تر سامان واپس لیں گی ۔ اس سامان میں مختلف اشیاء شامل ہیں جن میں سونے کی انگوٹھیاں ، زنجیر اور دیگر چیزیں شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :