شہادت سے قبل بے نظیر بھٹو نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے بدعنوانی میں ملوث نہ ہونے کا حلف لیا تھا، سردار اسلم

اتوار 27 دسمبر 2015 14:08

شہادت سے قبل بے نظیر بھٹو نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے بدعنوانی میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 دسمبر۔2015ء) لیاقت باغ میں آخری جلسہ اور شہادت سے قبل بے نظیر بھٹو شہید نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں سے بدعنوانی میں ملوث نہ ہونے کا حلف لیا تھا جس کے تحت پارٹی رہمناؤں پر سرکاری نوکریوں کی بندربانٹ ، حکومتی مراعات کی تقسیم ، دیگر معاملات شامل تھے جن رہنماؤں سے حلف لیا گیا تھا ان میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، نیئر بخاری سمیت دیگر رہمنا شامل تھے یہ انکشاف پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سفیر سردار اسلم نے میڈیا کو بتایا ہے اس وقت اسٹیج پر مجوود تھے ۔

(جاری ہے)

27 دسمبر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈائس پر موجود تھے کہ ان کے موبائل پر بیگم کی کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ سردار سلیم کو بتایا کہ نواز شریف کے قافلے پر حملہ ہوا ہے فائرنگ سے لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں جس پر انہوں نے یہ اطلاع بے نظیر بھٹو کو دی تو انہوں نے کہا کہ اس کال کا مطلب یہ ہے کہ یہاں جلسے میں جیمرز کام نہیں کر رہے ہیں بی بی نے انہیں ہدایت کی کہ وہ صورت حال کے حوالے سے انہیں بتاتے رہیں

متعلقہ عنوان :