مائرہ خان کی فلم بدل 15 جنوری کو ریلیز ہو گی

فلم کی دیگر کاسٹ میں فردوس جمال، ایوب کھوسو، شامل خان، بلال خٹک، افتخار قیصر اور عبدالرحمان شامل

اتوار 27 دسمبر 2015 14:20

مائرہ خان کی فلم بدل 15 جنوری کو ریلیز ہو گی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 دسمبر۔2015ء) معروف اداکارہ و ماڈل مائرہ خان کی فلم ''بدل'' 15 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔ جمال شاہ کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم کی دیگر کاسٹ میں فردوس جمال، ایوب کھوسو، شامل خان، بلال خٹک، افتخار قیصر اور عبدالرحمان شامل ہیں۔ مائرہ خان جنہوں نے کیریئر کا آغاز ڈرامہ سیریل ''جیسے جانتے نہیں'' سے کیا۔

اس میں جاندار ایکٹنگ پر انھیں متعدد ڈرامہ سیریلز مل گئیں۔ اداکاری کے ساتھ کمپیئرنگ بھی کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مائرہ خان نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹی وی کی طرح فلمیں بھی مختلف موضوعات پر بنائی جا رہی ہیں اور فلم بین بھی انھیں پسند کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ شاید فلم میکنگ میں آنے والوں کا تعلق ٹی وی سے ہی ہے اس لیے وہ چھوٹی اسکرین کی طرح بڑی اسکرین پر بھی کامیڈی، رومانٹک، ایکشن اور تھرل کے ساتھ سوشل موضوعات کا بھی انتخاب کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ''بدل'' میرے کیریئر کی دوسری فلم ہے۔ اس سے قبل سیاسی موضوع پر بنائی جانے والی فلم ''چنبیلی'' ریلیز ہو چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ''بدل'' میں میرے کردار کو پسند کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :