داعش کے سربراہ البغدادی کا نیا آڈیو پیغام جاری،سعودی عرب میں انقلاب کی کال،اسرائیل پر حملے کی دھمکی دیدی
خلافت ٹھیک کام کر رہی ہے ، روس اور امریکی اتحاد کے فضائی حملے گروپ کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ،سعودی شہری ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور شام، عراق اور یمن میں اپنے لوگوں کا بدلہ چکائیں،داعش سربراہ کا سعودی عرب میں بغاوت بلند کرنے پر زور اور اسرائیل کے خلاف حملے کا عہد
اتوار 27 دسمبر 2015 14:24
بیروت/ دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 دسمبر۔2015ء ) شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا نیا آڈیو پیغام جاری کردیا گیا جس میں دعویٰ کیا کہ خلافت ٹھیک کام کر رہی ہے ، روس اور امریکی قیادت والے اتحاد کے فضائی حملے گروپ کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 24 منٹ کے آڈیو پیغام میں ابوبکر البغدادی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اتحاد کے فضائی حملوں نے ان کے گروپ کے عزم اور استقلال کو مزید تقویت بخشی ہے۔
ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شائع ہونے والے اس 24 منٹ کے پیغام کے مستند ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ اسی اکاؤنٹ پر ماضی میں بھی داعش کے بیانات پوسٹ ہوتے رہے ہیں۔ پیغام میں داعش کے خلاف لڑنے کے لیے مسلمان ملکوں کا اتحاد تشکیل دینے کی سعودی عرب کی کوششوں پر تنقید کی گئی ہے۔(جاری ہے)
پیغام کے مطابق، اگر یہ اسلامی اتحاد ہے، تو اِسے اپنے یہودی اور صلیبی جنگوں کے آقاؤں سے آزادی کا اعلان کرنا چاہیے تھا اور یہودیوں کی ہلاکت اور فلسطین کی آزادی کو اپنا ہدف بنانا چاہیے تھا۔
پیغام دینے والے نے سعودی عرب میں بغاوت بلند کرنے پر زور دیا ہے اور اسرائیل کے خلاف حملے کا عہد کیا ہے۔ انھوں نے سعودی شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بدعتی ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور شام، عراق اور یمن میں اپنے لوگوں کا بدلہ چکائیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بغدادی نے مئی میں انٹرنیٹ پر اپنا آخری عام پیغام بھیجا تھا۔ کئی بار یہ خبر بھی آتی رہی ہے کہ وہ لڑائی میں زخمی یا ہلاک ہوگئے ہیں لیکن بظاہر یہ بات درست نہیں لگتی۔ انھوں نے دہشت گردی کے خلاف سعودیہ کے زیر قیادت اسلامی اتحاد کا مضحکہ خیز قرار دیا اور اسرائیل کو تنبیہ کی کہ ہم ہر گزرتے دن کے ساتھ تم سے قریب تر ہوتے جارہے ہیں، جو منہ چھپانے پر مجبور ہوجائیں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
-
اوباما بائیڈن کے ٹرمپ کے ہاتھوں ہارنے سے بہت خوفزدہ
-
افغانستان، خواتین کو کھلے میدان میں سنگسار کرنے کا اعلان
-
میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، بھارتی وزیر خزانہ
-
روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا
-
اسرائیل نے سفید پرچم اٹھانے والے 2 فلسطینیوں کو بھی قتل کر دیا
-
سعودی عرب کی 800 ہیکٹر فلسطینی اراضی پراسرائیلی قبضے کی مذمت
-
عرب اونٹ فیڈریشن کا العلا میں اپنی پہلی چیمپئن شپ کا اعلان
-
مسجد حرام میں زائرین کے لیے روبوٹ گائیڈ سسٹم فعال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.