پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا پہلے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم منیجمنٹ کے ناموں کا اعلان

اتوار 27 دسمبر 2015 15:35

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا پہلے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ ..

اسلام آباد ۔ 27دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 دسمبر۔2015ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت میں ہونے والے پہلیایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم منیجمنٹ کے ناموں کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق کونسل نے ایشیاء کپ کیلئے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کیا ہے جس میں انیس جاوید قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہونگے ۔

نثار علی نائب کپتان ، عبدالرزاق کوچ ، محمد بلال ستی منیجر ، طاہر محمود بٹ ٹرینرز اور آصف اعظیم بطور میڈیا منیجر ٹیم کے ہمراہ ہونگے ۔واضح رہے کہ پہلے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 17سے 24جنوری تک بھارت کے شہر کوچی میں کھیلا جائیگا۔ جسمیں پاکستان سمیت بھارت ، بنگلہ دیش ،سری لنکا اور نیپال کی ٹیمیں شرکت کرینگی ۔

متعلقہ عنوان :