26 تاریخ پاکستان سمیت دنیا میں زلزلوں کے لحاظ سے انتہائی خطرناک

26تاریخ کو 19 زلزلے اور ایک سونامی نے لاکھوں افراد کو منہ میں دھکیلتے ہوئے کروڑوں کومعذور کردیا،رپورٹ

اتوار 27 دسمبر 2015 15:47

26 تاریخ پاکستان سمیت دنیا میں زلزلوں کے لحاظ سے انتہائی خطرناک

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 دسمبر۔2015ء) عیسوی سال کی26 تاریخ پاکستان سمیت دنیا میں زلزلوں کے لحاظ سے انتہائی خطرناک ہے، 26تاریخ کو 19 زلزلے اور ایک سونامی نے لاکھوں افراد کو منہ میں دھکیلتے ہوئے کروڑوں کومعذور کردیا،خوفناک زلزلے اور سونامی کی تاریخ کو دیکھا جائے توسب سے زیادہ 26 تاریخ کوآئے ،سب سے خوفناک زلزلہ چین میں آیا جس کی شدت 7.8 تھی اور اس میں ساڑھے چھ لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں26 دسمبر2015ء کورات بارہ بجے کے بعد شدید زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.9ریکارڈ کی گئی،تاہم اس زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آ ن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ محض اتفاق ہے یا کچھ اور کہ دنیا میں آنے والے خوفناک زلزلوں کا سال کوئی بھی ہومگر بربادی کی تاریخ 26 کو ہی رقم ہوئی، چھبیس تاریخ کو 19 زلزلے اور ایک سونامی آچکا ہے۔

(جاری ہے)

26 دسمبر انیس سو بتیس چین میں آنے والے ہولناک زلزلے میں ستر ہزار افراد ہلاک ہوئے۔26 دسمبر انیس سو انتالیس کو ترکی میں سات اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ اکتالیس ہزار افراد کی موت کا سبب بنا۔26 جنوری انیس سو اکیاون کو پرتگال میں سات اعشاریہ چھ شدت کے خوف ناک زلزلے میں تیس ہزار اموات ہوئیں 26 جولائی انیس سو 76 کو چین میں سات اعشاریہ آٹھ شدت کا خوفناک زلزلہ آیا چودہ سے سولہ سیکنڈ تک محسوس ہونے والوں جھٹکوں میں چھ لاکھ پچپن ہزار پانچ سو افراد لقمہ اجل بنے 26 اکتوبر دوہزار تین ایران میں زلزلہ ساٹھ ہزار افراد جاں بحق ہوئے 26 دسمبر دوہزار چار کو بحر ہند میں آنے والا سونا می دولاکھ تیس ہزار افرادموت کی نیند سلا گیا۔

26 فروری دوہزار دس کو جاپان زلزلے سے لرز اٹھا ریکٹر اسکیل پر شدت چھ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔26 جولائی دو ہزار دس کو تائیوان میں آنے والے چھ اعشاریہ پانچ کے زلزلے ہزاروں زندگیاں نگل گئے۔26 جنوری دوہزار گیارہ کو بھارتی شہر گجرات میں 7 اعشاریہ7 شدت کے زلزلہ میں بیس ہزار سے زائد افراد موت کی نیند سوئے۔26 اپریل دوہزار پندرہ کو نیپال زلزلے سے لرزا سات اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے میں نوے ہزار افراد جان سے گئے۔

متعلقہ عنوان :