قائد اعظم ڈے عام سائیکل ریس پاک پتن کے محمد ارسلان نے جیت لی

اتوار 27 دسمبر 2015 16:13

قائد اعظم ڈے عام سائیکل ریس پاک پتن کے محمد ارسلان نے جیت لی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء) قائد اعظم ڈے عام سائیکل ریس پاک پتن کے محمد ارسلان نے جیت لی ہے ۔ پنجاب اسٹیڈیم سے جلو موڑ اور پھر ایف سی کالج تک چالیس کلو میٹر ریس میں سائیکلسٹ شریک ہوئے، مقررہ فاصلہ پاک پتن کے محمد ارسلان نے ایک گھنٹہ 5 منٹ اور 38 اسیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

لاہور کے نعمان علی دوسرے اور حسین علی تیسرے نمبر پر رہے ۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے اسی مزید ریسز کرائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :