چین میں کان کے حادثے کے بعد مالک نے خود کشی کر لی

مشرقی صوبے شانڈونگ میں جپسم کی کان مہندم ہوجانے سے 17 کان کن ابھی تک پھنسے ہوئے ہیں

اتوار 27 دسمبر 2015 16:31

چین میں کان کے حادثے کے بعد مالک نے خود کشی کر لی

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 دسمبر۔2015ء ) چین کے مشرقی صوبے شانڈونگ میں جپسم کی ایک کان کے مالک نے کان کنوں کے کان میں پھنس جانے کے بعد خودکشی کرلی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ چین کے مشرقی صوبے شانڈونگ میں جپسم کی ایک کان مہندم ہوجانے سے 17 کان کن ابھی تک وہاں پھنسے ہوئے ہیں اور امدادی عملے ان تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جمعے کو جب کان منہدم ہوئی تھی تو اس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا جبکہ چار کان کن بچ نکلے تھے۔اس کے بعد سے امدادی عملے نے کئی لوگوں کو کان سے نکالا ہے۔چین میں صنعتی کارخانوں میں حادثات کی طویل تاریخ رہی ہے۔ چند دنوں قبل تعمیراتی ملبوں کے گرنے سے جنوبی چین میں ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ یورونگ کمپنی کے چیئرمین ما کونگبو نے کان کے ایک کنویں میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ پنگ یی کاؤنٹی کے لن یی شہر میں کان کے منہدم ہونے کے دو دن بعد پیش آیا۔کان کے دھنس جانے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ہے۔امدادی عملے نے بعض لوگوں تک پہنچنے کے لیے ڈرل مشین سے کھدائی کی اور چند لوگوں کو بچایا جبکہ بعض لوگوں تک کھانے پینے کی چیزیں پہنچائی جا رہی ہیں۔لن یی کے میئر ڑانگ شوپنگ کے مطابق امدادی کاموں میں 700 سے زیاد اہلکار لگے ہوئے ہیں۔ اب تک سات افراد کو بچا لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ جپسم کا استعمال تعمیراتی کاموں میں ہوتا ہے۔واضح رہے کہ چین میں گذشتہ سال کان سے متعلق حادثات میں 931 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔جبکہ چند دنوں قبل تعمیراتی ملبے کے نیچے آنے والے 75 لاپتہ افراد کو اب مردہ تسلیم کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :