نواز شریف پاکستان کی قیمت پر بھارت اور نریندر مودی سے تجارتی اور فیملی تعلقات بہتر نہ بنائیں، پرویز الہی

نواز شریف بزنس ٹائیکونوں کے ذریعے اپنی اسٹیل کی تجارت بڑھانا چاہتے ہیں ، پریس کانفرنس سے خطا ب

اتوار 27 دسمبر 2015 17:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ(ق) کے راہنما چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کی قیمت پر مودی سے تجارتی تعلقات بہتر نہ بنائیں ۔ مودی کا دورہ پاکستان طے شدہ تھا مودی نے پاکستان آمد سے قبل ہمارے خلاف زہر اگلا ۔ مودی پاکستان کو کمزور کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔ ان خیالات کا اظہار لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ(ق) راہنما پرویز الہیٰ نے کیا ۔

پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور نریندر مودی کے تعلقات بہتر سے بہتر ہو رہے ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں ہو رہے ۔ نواز شریف پاکستان کے وزیر اعظم ہے نواز شریف کو پاکستان کی قیمت پر بھارت اور نریندر مودی سے تجارتی اور فیملی تعلقات بہتر نہ بنائیں ۔

(جاری ہے)

نواز شریف بزنس ٹائیکونوں کے ذریعے اپنی اسٹیل کی تجارت بڑھانا چاہتے ہیں نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کو نواز شریف فیملی ملاقات رکھنا چاہتے تھے اس لئے قومی سلامتی کے سمیت دیگر حکومتی وزراء کو مدعو نہیں کیا گیا ۔

پرویز الہی نے مزید کہا کہ نریندر مودی کا دورہ پاکستان طے شدہ پلان تھا بھارتی وزیر اعظم پاکستان کو کمزور کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے مودی نے کابل سمیت دیگر جگہوں پر پاکستان کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں کابل میں بھارتی وزیر اعظم کے بیان کو سمجھنے کی ضرورت ہے جو مودی کی ذہن کی عکاسی کرتاہے گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کرنے اور لائن آف کنٹرول پر پاکستانیوں کو شہید کرنے میں خود ملوث ہے ہم کشمیریوں کے خون کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے