صوبائی وزیر صحت کی کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

اتوار 27 دسمبر 2015 17:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 دسمبر۔2015ء) صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے کراچی پریس کلب کے انتخابات میں ڈیموکریٹس پینل کی کامیابی پر ان کے نومنتخب عیدیداروں کو مبارکباددی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کراچی پریس کلب کے نومنتخب صدر فاضل جمیلی ، نائب صدر سجاد ایچ عباسی اور سیکریٹری اے ، ایچ، خانزادہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور ملک میں جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :