اسٹارٹ اپ اسٹینڈ اپ انڈیا کا ایکشن پلان 16 جنوری کو شروع کیا جائے گا،نریندر مودی

اتوار 27 دسمبر 2015 17:52

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 دسمبر۔2015ء ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے غریبوں کی زندگی بدلنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ گزشتہ 15 اگست کو بالخصوص پسماندہ طبقہ کے چھوٹے اور نوجوان تاجروں کی مدد کیلئے اعلان کئے جانے والی پہلی' اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا' کا ایکشن پلان آئندہ 16 جنوری کو شروع کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق نئے سال کے موقع پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’’ من کی بات‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ پہلی' اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا' کا ایکشن پلان آئندہ 16 جنوری کو شروع کردیا جائے گا۔انھوں نے کہاکہ بھارت کو ' اسٹارٹ اپ انڈیا ، اسٹینڈ اپ انڈیا' کی عالمی دارالحکومت بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بینکوں سے اپیل کی کہ وہ اس پہلے کے لئے آگے آکر نوجوان تاجروں کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں ہر ممکن مدد فراہم کریں۔