وفاقی دارالحکومت کے بعد آئندہ سال سے پنجاب میں نظام صلو ۃ متعارف کروانے کا فیصلہ

محکمہ اوقاف یکساں اوقات پر اتفاق رائے کیلئے سفارشات تیار کرکے چاروں مسالک کے علما کرام پر مشتمل متحدہ علما بورڈ کے سامنے پیش کریگا

اتوار 27 دسمبر 2015 17:59

وفاقی دارالحکومت کے بعد آئندہ سال سے پنجاب میں نظام صلو ۃ متعارف کروانے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 دسمبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے بعد آئندہ سال سے پنجاب میں نظام صلوۃ متعارف کروانے کا فیصلہ ‘محکمہ اوقاف پنجاب میں اذان اور باجماعت نماز کیلئے یکساں اوقات پر اتفاق رائے کیلئے سفارشات تیار کرکے چاروں مسالک کے علما کرام پر مشتمل متحدہ علما بورڈ کے سامنے پیش کریگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ نظام صلو کے مطابق ابتدائی طور پر صوبہ میں فجر کی اذان کا وقت ابتدائے صبح صادق اور باجماعت نماز کا وقت اذان کے 30منٹ بعد زیر غور کیا جا رہا ہے۔

موسم گرما میں اذان ظہر دوپہر ایک بجے اور موسم سرما میں سوا ایک بجے جبکہ باجماعت نماز اذان کے پندرہ منٹ بعد تجویز ہو سکتی ہے۔ جبکہ جمع المبارک کی پہلی اذان پونے ایک بجے اور باجماعت نماز ڈیڑھ بجے پورا سال، اذان عصر مثلین کے وقت اور اذان کے دس منٹ بعد نماز، اذان مغرب غروب آفتاب کے 5 منٹ بعد اور اذان کے دو منٹ بعد باجماعت نماز، عشا غروب آفتاب کے پونے دو گھنٹے بعد اور اذان کے پندرہ منٹ بعد جماعت کی تجویز پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :