جنوبی افریقہ نے پاکستانی پورٹ لینڈ سیمنٹ کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائدکر دی

اتوار 27 دسمبر 2015 18:02

جنوبی افریقہ نے پاکستانی پورٹ لینڈ سیمنٹ کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 دسمبر۔2015ء) جنوبی افریقہ نے پاکستانی پورٹ لینڈ سیمنٹ کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائدکر دی ہے ، ڈیوٹی کااطلاق 18دسمبر سے ہوگامختلف کمپنیوں کے سیمنٹ پر 14.29فیصد سے لیکر77.15فیصد تک ڈیوٹی عائد کی گئی ہے ،اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی سے سب سے زیادہ بیسٹ وے سیمنٹ متاثر ہوگا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پورٹ لینڈ سیمنٹ پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تجارتی کمیشن نے گذشتہ سال سیمنٹ بنانے والی مقامی انڈسٹریزایفری سیم،لفارگ انڈسٹریز،این پی سی سیمپرزاور پی پی سی نے اپنے ایسوسی ایشن کے زریعے دیے جانے والے ایک خط کے بعد مکمل تفتیش کے بعد کیا ہے جس کے مطا بق پورٹ لینڈ سیمنٹ کی ڈمپنگ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی سیمنٹ انڈسٹری کو نقصانات پہنچنے کا اندیشہ ہے اور یہ سیمنٹ پاکستان سے برآمد کیا جاتا ہے جس کے بعد تجارتی کمیشن نے جنوبی افریقہ کے وزیر تجارت کو پورٹ لینڈ سیمنٹ پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کرنے کی سفارش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لکی سیمنٹ پر 14.29فیصد،بیسٹ وے سیمنٹ پر 77.15فیصد،ڈی جی خان سیمنٹ پر 68.87فیصداور آٹک سیمنٹ پر 63.53فیصد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لاگو ہوگی جبکہ ان چار کمپنیوں کے علاوہ دیگر تمام کمپنیوں پر 62.69فیصد تک ڈیوٹی لاگو ہوگی پاکستان میں سیمنٹ انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی سے سیمنٹ کی برآمدات میں مذید کمی ہوگی۔

۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :