نوجوانوں کوروشن پاکستان کیلئے اپنے حصے کاچراغ جلاناہوگا،صدرممنون حسین

ہمیں ــ’’ایمان،اتحاد،تنظیم ‘‘پرچلتے ہوئے مملکت خداداد کوقائداعظم کاپاکستان بناناہوگا،اسلم ابڑوسے گفتگو مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات نے صدرمملکت کوسندھ میں تعلیم ،صحت کی ابترصورتحال سے آگاہ کیا

اتوار 27 دسمبر 2015 18:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء) بانی پاکستان قائداعظم کے افکارنسل نوکیلئے مشعل راہ ہیں، ملک وقوم کی ترقی کیلئے قومی اتحادملکی سلامتی کاضامن ہوتاہے،ہمیں بانی پاکستان کے اصولوں ــ’’ایمان،اتحاد،تنظیم ‘‘پرچلتے ہوئے مملکت خدادادپاکستان کوحقیقی معنوں میں قائداعظم کاپاکستان بناناہوگا،نوجوانوں کوتعلیم کے میدان میں جوہردکھاکرایک روشن پاکستان کے لئے اپنے حصے کاچراغ جلاناہوگا ان خیالات کااظہارصدرمملکت ممنون حسین نے کراچی میں مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری الطلاعات محمداسلم ابڑوسے ملاقات میں کیا،صدرممنون حسین نے کہاکہ نوجوان نسل کوعہدکرناہوگاکہ بانی پاکستان کی نظریات وتصورات پرعمل پیراہوکرتعمیرپاکستان کامقدس فریضہ سرانجام دیں گے،انہوں نے کہاکہ بابائے قوم نے ہمیں ’’ایمان ،اتحاداورتنظیم ‘‘جیسے زریں اصول دے کر قو م کوایک وژن دیا،مسلمانان برصغیرکوایک اچھاطرزحکمرانی دے کرمسلمانوں کومنتشرہونے سے بچایاہم دعاگوہیں کہ میں قائداعظم کے اصولوں ’’ایمان ،اتحاداورتنظیم ‘‘پرچلتے ہوئے مملکت خدادادپاکستان کوحقیقی معنوں میں قائداعظم کاپاکستان بنانے کی توفیق عطافرمائے (آمین)۔

(جاری ہے)

صدرمملکت ممنون حسین سے ملاقات میں مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے صدرمملکت کوسندھ میں خصوصا تعلیم اورصحت کی ابترصورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :