ایس ایم سی لمنائی کلاس 1990بیچ نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو لیکچر ہال کا تحفہ پیش کردیا

ایس ایم سی المنائی کا عمل قابل تقلید ہے فارغ التحصیل طلبہ نے اپنے مادر علمی کا نام ہمیشہ روش رکھا۔وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع

اتوار 27 دسمبر 2015 18:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء) سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل طلبہ کی بین الاقوامی تنظیم ایس ایم سی المنائی کے زیر اہتما م سلور جوبلی تقریبات کے حوالے سے1990 کے فارغ التحصیل گریجویٹس نے جناح سند ھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کو لیکچر ہال کا تحفہ دے دیا ۔

(جاری ہے)

نو تعمیر لیکچر ہال کو سابقہ پرنسپل سندھ میڈیکل کالج کراچی اخلاق النبی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے سابقہ گریجویٹس کی جانب سے لیکچر ہال کی چابی وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع کے حوالے کی گئی اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع نے کہاکہ سندھ میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل طلبہ کا عمل اپنے مادر علمی سے محبت کرنے والوں کے لئے قابل تقلید عمل ہے ایس ایم سی المنائی نے ہر دور میں اپنے مادر علمی کا نام روشن کیا اور اس کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا انہوں نے ایس ایم سی المنائی کلاس 1990 بیچ کو اپنے مادر علمی کو لیکچر ہال کا تحفہ دینے پر خراج تحسین پیش کیااس موقع پر ایس ایم سی المنائی 1990 بیچ کے گریجویٹس ڈاکٹرہماء شہاب ، ڈاکٹر طارق جمیل ،ڈاکٹر سہیل رفیع ،ڈاکٹر یاسین ابو بکر ،ڈاکٹر عابد حسن نے اپنے خطاب میں کہاکہ جناح سندھ میڈیکل کالج سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی تک کا سفر اساتذہ اور طلباء و طالبات کی طویل جد وجہد جہد کا ثمر ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جناح سندھ یونیورسٹی کو شعبہ طب کی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کا عظیم درسگاہ بنا یا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :