وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے نیشنل ایکشن پلان پر بلاول بھٹو زرداری کی تنقید مسترد کردی،بلاول بھٹو نے اپنے ذاتی دکھوں کا نوحہ بیان کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے خود تسلیم کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے 80 کامیابیاں ملیں،نیشنل ایکشن پلان کی نگرانی کیلئے پارلیمنٹ موجود ہے،(ن) لیگ کو نیشنل ایکشن پلان بنانے کا اعزاز حاصل ہے جسے اپنے لئے فخر سمجھتے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاوٴن پر (ن) لیگ کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا نہیں کیا جا سکتا، میر ے علم میں نہیں ہے کہ اسلام آباد میں داعش کا حامی کونسا شخص ہے ،اگر بلاول زرداری کو پتہ ہے تو اس کانام بتا ئیں،وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا بلاول بھٹو کے خطاب پر ردعمل

اتوار 27 دسمبر 2015 19:23

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے نیشنل ایکشن پلان پر بلاول بھٹو زرداری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے نیشنل ایکشن پلان پر بلاول بھٹو زرداری کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنے ذاتی دکھوں کا نوحہ بیان کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے خود تسلیم کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے 80 کامیابیاں ملیں، مسلم لیگ (ن) کو نیشنل ایکشن پلان بنانے کا اعزاز حاصل ہے جسے اپنے لئے فخر سمجھتے ہیں، دنیا بھر میں نیشنل ایکشن پلان کو تسلیم کیا جاتا ہے۔

اتوار کو پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسے سے خطاب کے دوران (ن) لیگ پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان سابق صدر زرداری اور پرویز مشرف کے زمانے میں کیوں نہیں بنایا گیا؟۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کو نیشنل ایکشن پلان بنانے کا اعزاز حاصل ہے جسے اپنے لئے فخر سمجھتے ہیں۔ دنیا بھر میں نیشنل ایکشن پلان کو تسلیم کیا جاتا ہے۔

نیشنل ایکشن پلان کا ایک میکنزم موجود ہے جس کی پارلیمنٹ خود نگرانی کرتی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کے خطاب پر ردعمل دیتے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ذاتی دکھوں کا نوحہ بیان کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے خود تسلیم کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے 80 کامیابیاں ملیں۔سانحہ ماڈل ٹاوٴن پر بات کرتے انہوں نے کہا کہ ابھی ثابت ہونا باقی ہے کہ وہ قتل وغارت کس نے کی تھی۔

سانحہ ماڈل ٹاوٴن پر مسلم لیگ (ن) کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا نہیں کیا جا سکتا۔ پرویز رشید نے کہا کہ میر ے علم میں نہیں ہے کہ اسلام آباد میں داعش کا حامی کونسا شخص ہے ،اگر بلاول زرداری کو پتہ ہے تو اس کانام بتا ئیں۔انہوں نے کہا کہ داعش کا کوئی بندہ اگر اسلام آباد موجود ہے تو وہ کسی قیمت قانون سے نہیں بچ سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے دور میں طاہر القادری سے متعلق بیانات کا جائزہ لے ،طاہر القادری سے متعلق بیانات کا جائزہ لے کر پیپلز پارٹی کو نیشنل ایکشن پلان سمجھ آ جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کافیصلہ ابھی ہونا ہے ،ابھی یہ ثابت ہونا ہے کہ کس نے قتل و غارت گری کی۔