روسی صدر پیوٹن کی افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور سے خفیہ ملاقات کا انکشاف،پیوٹن اور ملا اختر منصور کی ملاقات دوشنبے میں ہوئی ، طالبان کو اسلحہ فراہمی اور مالی مدد کی یقین دہانی کرائی گئی،برطانوی اخبار

اتوار 27 دسمبر 2015 20:05

روسی صدر پیوٹن کی افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور سے خفیہ ملاقات ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27دسمبر۔2015ء) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمرپیوٹن نے افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور سے خفیہ ملاقات کی تھی جس میں طالبان کو اسلحہ فراہمی اور مالی مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ۔

(جاری ہے)

ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمرپیوٹن اور افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور کے درمیان دوشنبے میں خفیہ ملاقات ہوئی تھی ۔ملاقات میں افغان طالبان کیلئے روسی کی امداد پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔روسی صدر نے طالبان کو اسلحہ اور مالی مدد کی یقین دہانی کرائی ۔واضح رہے کہ روس افغانستان میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ سے تشویش میں مبتلا ہے ۔