ایف آئی اے نے سنگین غداری کیس میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے خط لکھ دیا، خط سابق وزیر اعظم کی لندن میں رہائش گاہ پر پہنچایا جائے گا،شوکت عزیز کے جواب کے بعد بیان ریکارڈ کرنے کے لئے تاریخ اور مقام کا تعین کیا جائے گا،ذرائع

اتوار 27 دسمبر 2015 20:05

ایف آئی اے نے سنگین غداری کیس میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا بیان ریکارڈ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27دسمبر۔2015ء) ایف آئی اے نے سنگین غداری کیس میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے خط لکھ دیا ،یہ خط سابق وزیر اعظم کی لندن میں رہائش گاہ پر پہنچایا جائے گا،شوکت عزیز کے جواب کے بعد بیان ریکارڈ کرنے کے لئے تاریخ اور مقام کا تعین کیا جائے گا،اتوار کو ذرائع کے مطابق سنگین غداری کیس کی تحقیقات کرنے کے لئے ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیاء کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیٹی نے سابق صدر پرویز مشرف کے بعد اب سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے شوکت عزیز کے نام ایک خط لکھا گیا ہے جو وزارت داخلہ کے ذریعے برطانیہ بھجوایا جائے گا جہاں پاکستانی ہائی کمیشن یہ خط شوکت عزیز کی لندن میں رہائش گاہ پر پہنچائے گا، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا بیان ریکارڈ کرنے میں تعاون کی درخواست کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو سابق وزیر اعظم کا بیان ریکارڈ کرنے میں تعاون کے لئے کہا جائے ، ذرائع کے مطابق شوکت عزیز کی طرف سے خط کے جواب کے بعد ان کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے تاریخ اور مقام کا تعین کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :