دیر بالا میں 17سالہ لڑکی کی جنس تبدیل،ثانیہ لڑکی سے لڑکا بن گئی
اتوار 27 دسمبر 2015 20:06
لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27دسمبر۔2015ء) دیر بالا کے علاقے کاڑ کبنج کارودرہ سے تعلق رکھنے والی 17سالہ لڑکی نے اپنی جنس کی تبدیلی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات اس کی جنس تبدیل ہوگئی اور وہ لڑکی سے لڑکا بن گئی ہے۔ثانیہ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال تیمرگرہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دنو ں سے وہ اپنے جسم میں مخصوص درد محسوس کررہی تھی جس کے بعد کل رات اچانک اس کی درد میں اضافہ ہوا اور اس کی جنس تبدیل ہوگئی۔
تیمرگرہ میں لڑکی سے لڑکا بننے کی خبرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی جم غفیر ان کے گرد جمع ہوگئی اور لوگ ان کو ایک نظر دیکھنے کے لئے بے تاب رہے اور ان کے ساتھ سلفیاں بنانے لگیں ۔اس موقع پر ثانیہ کے ورثاء بھی انتہائی خوش نظر آرہے تھے اور لوگوں نے اس کو ہار پہنائے۔(جاری ہے)
تاہم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے ایمرجنسی یونٹ میں ڈیوٹی پر تعینات میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹروہاب سید نے میڈیاکو بتایا کہ انہوں نے ثانیہ کا مکمل معائنہ کیا اور اس کا الٹراساو نڈ کرایا جس کے مطابق اس کی جسم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی بلکہ اس کی جسم میں ایک بالغ فی میل کی طرح اووری اور یوٹرس بھی موجود ہے اور اس کی جسم میں میل کی کوئی نشانی نظر نہیں آئی۔
جبکہ ثانیہ سے ثناء اللہ بننے والے اور اس کے ورثاء نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ لڑکی سے لڑکا بن گیا ہے لیکن ڈاکٹر نے مذکورہ دعوے کو یکسر مسترد کردیا ہے جس کی وجہ سے عوام الناس میں کنفویژن پائی جاتی ہے کہ کس کا دعویٰ درست ہے؟۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.