کل چین مستقل کمیٹی نے چین کی تاریخ میں پہلی بار دہشت گردی سے نمٹنے کا قانون منظور کر لیا

اتوار 27 دسمبر 2015 22:07

کل چین مستقل کمیٹی نے چین کی تاریخ میں پہلی بار دہشت گردی سے نمٹنے کا ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27دسمبر۔2015ء) چین کے عوامی نمائندوں کی کل چین مستقل کمیٹی نے چین کی تاریخ میں پہلی بار دہشت گردی سے نمٹنے کا قانون منظور کر لیا ہے۔ تمام کے تمام 159 قانون سازوں نے دستاویز منظور کیے جانے کے حق میں رائے دی۔

(جاری ہے)

مذکورہ کمیٹی کے سماجی تحفظ اور دہشت گردی سے لڑائی کے معاملات کے شعبے کے سربراہ آن وی سین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس قانون میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے قانون کا استعمال کرنے والوں اور شہریوں کے قانونی حقوق کے درمیان توازن رکھا گیا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف لڑائی کا ایک علیحدہ حصہ جو انٹرنیٹ کی سلامتی سے متعلق ہے، میں ٹیلیفون اور انٹرنیٹ کی سہولتیں فراہم کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حکومت کو ڈیجیٹل معلومات فراہم کریں اور اسی طرح اپنا پاس ورڈ متعلقہ اداروں کو دیں۔ علاوہ ازیں ایک اضافی ایکٹ کے زریعے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ چین کی سرزمین پر انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والوں کے ذاتی کوائف اپنے سروروں میں محفوظ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :