آدمی نے بنک لوٹا، کرسمس ٹری خریدا اور اس سے خود کو چھپا لیا مگر۔۔۔

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 27 دسمبر 2015 22:31

آدمی نے بنک لوٹا، کرسمس ٹری خریدا اور اس سے خود کو چھپا لیا مگر۔۔۔

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27دسمبر۔2015ء)ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ایک 28سالہ شخص کو بینڈ(Bend) میں کریڈٹ یونین لوٹنے کے الزامات کا سامنا ہے۔اس شخص نے پہلے کریڈٹ یونین کو لوٹا، اس سے شاپنگ کی اور ایک کرسمس ٹری خریدلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے کرسمس ٹری سے خود کو چھپانے کی کوشش کی مگر پکڑا گیا۔ ایف بی آئی نے بتایا کہ بریٹ گیلیسپائی کومسٹاک 16 دسمبر کو کریڈٹ یونین لوٹنے سےپہلے دو بار سیلکو کمیونٹی کریڈٹ یونین گیا۔

(جاری ہے)

پھر اس نے کیشئر کو اکاؤنٹ کھولنے کا کہہ کر ایک پرچی تھما دی، جس میں 5000 ڈالر ادا کرنے کا کہا گیا تھا۔ تاہم وہ 1373ڈالر کے ساتھ ہی واپس بھاگ لیا۔اخبار کے مطابق پولیس نے بریٹ کو 40 منٹ بعد گرفتار کر لیا۔ بریٹ نے حکام کو بتایا کہ وہ اور اس کی ماں جوئے میں 400 ڈالر ہار گئے، اس لیے انہیں کرائے، کرسمس تحائف اور کرسمس ٹری کےلیے رقم کی ضرورت تھی۔ اخبار کا کہنا ہے کہ بریٹ نے کچھ رقم سے کرسمس ٹری خریدا، جب ایف بی آئی نے اسے روکا تو اس نے کرسمس ٹری سے ہی اپنا چہرہ چھپا لیا تاہم پکڑا گیا۔