وزن کم کرنے پر حیرت انگیز انعام۔ کوئلہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 27 دسمبر 2015 22:31

وزن کم کرنے پر  حیرت انگیز انعام۔ کوئلہ

یلیناسالنیکوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27دسمبر۔2015ء)سائبریا میں وزن کم کرنے والوں کو انعام میں کوئلہ دیا جاتا ہے۔ یلینا سالنیکوا، جو بیرزووسکوئے کے چھوٹے سے ٹاؤن میں نرس ہے،کو 30 کلو وزن کم کرنے پر ٹرک بھرکر انعام میں کوئلہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

کرمیروو کے گورنر نے اس سال کے شروع میں وعدہ کیا تھا کہ جو شخص اپنا وزن 10کلو کم کرے گا، اسے انعام میں 1.5 میٹرک ٹن(1500کلوگرام) کلوگرام کوئلہ دیا جائے گا۔ یلینا کا کہنا ہے کہ 5ٹن کوئلے کے ٹرک سے اس کی آدھی سردیاں آرام سے گذر جائیں گی۔ اس کوئلے سے وہ منفی 30ڈگری کی سردی میں بھی اپنے گھر کو گرم رکھ سکے گی۔