یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر محمد حفیظ کے سوشل میڈیا پیغام نے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 27 دسمبر 2015 22:53

یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر محمد حفیظ کے سوشل میڈیا پیغام نے نیا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27دسمبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ آج مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہیں عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ عارضی معطلی کے بعد کیس ثابت ہونے پر انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، یاسر شاہ کی معطلی کے فوراً بعد قومی کرکٹ ٹیم کے آل راوٴنڈر محمد حفیظ کے سوشل میڈیا پر جاری پیغام نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان لوگوں سے ہوشیار رہیں جن میں غیرت نام کی کوئی چیز نہیں۔اس پیغام کے بعد انٹرنیٹ‌پر عوام نے محمد حفیظ پر کافی تنقید کی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے محمد حفیظ نے ٹریننگ کیمپ میں محمد عامر کی شمولیت پر آنے سے انکار کر دیا تھا ۔