عراقی فوج کا رمادی پر داعش کا قبضہ ختم کرانے اور فتح کا جشن منانے کا اعلان

اتوار 27 دسمبر 2015 23:28

عراقی فوج کا رمادی پر داعش کا قبضہ ختم کرانے اور فتح کا جشن منانے کا ..

رمادی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27دسمبر۔2015ء) عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے شہر رمادی پر قبضے کا دعویٰ کرتے ہوئے فتح کے جشن کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عراقی فوج کا کہنا ہے کہ شہر سے داعش کا قبضہ ختم کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2014 میں دولتِ اسلامیہ نے ملک کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔سرکاری فورسزز کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ رسول نے ہفتے کو کہا تھا کہ شہر کے علاقے ہوز میں، جہاں صوبائی حکومت کے دفاتر واقع ہیں، عراقی فوج نے پیش قدمی کی ہے۔

(جاری ہے)

’انسدادِ دہشت گردی کی فورس کے جوانوں نے گزشتہ روز ایک کلومیٹر کی پیش قدمی کی ہے اور اب وہ سرکاری عمارتوں سے آٹھ سو میٹر کی دوری پر ہیں۔‘بریگیڈیئر یحیی رسول کا مزید کہنا تھا کہ ’ فضائی بمباری زمینی افواج کی، پیش قدمی کرنے میں مدد گار ثابت ہوئی ہے۔‘خصوصی آپریشنز کے کمانڈر سمیع الآردی کا کہنا ہے کہ ’ رمادی کو تین اطراف سے آزاد کروانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ گذشتہ ماہ حکومتی فورسز نے رمادی شہر کو مکمل طور پر گھیر لیا تھا جس کی وجہ سے وہاں موجود دولتِ اسلامیہ کے جنگجو اپنے دوسرے مضبوط گڑھ انبار صوبے اور شام سے کٹ گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :