وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

پیر 28 دسمبر 2015 11:08

وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر2015ء) رینجرز تعیناتی حوالے سے وفاق اور سائیں سرکار میں جاری سرد جنگ کے بعد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اپنے دورے کے دوران وہ پورٹ قاسم پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے سمیت پورٹ پر لگائے گئے پاور پرجیکٹس کا بھی جائزہ لیں گے۔ وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران چمبر آف کامرس کا بھی دورہ کریں گے اور تاجر برادری سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات وزیر اعظم کے شیڈول کا حصہ نہیں تاہم مبصرین کے مطابق نواز شریف اس موقع کو رینجرز کے مسئلے پر سندھ حکومت کا غصہ کم کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :