غلطی سے اہلیہ کی بلڈ پریشر کی دوائی استعمال کی تھی :یاسر شاہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 28 دسمبر 2015 11:15

غلطی سے اہلیہ کی بلڈ پریشر کی دوائی استعمال کی تھی :یاسر شاہ

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار28دسمبر- 2015ء) قومی ٹیم کے سٹار سپن باؤلر یاسر شاہ نے غلطی سے اپنی اہلیہ کی دوائی کے استعمال کا اعتراف کر لیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں 29سالہ یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے انگلینڈکے خلاف سیریز کے دوران دبئی کے ہوٹل میں غلطی سے اپنی اہلیہ کی بلڈ پریشرکی دوائی استعمال کر لی تھی ۔

(جاری ہے)

یاسر شاہ کے مطابق انہیں معلوم نہیں تھا کہ اس غلطی کا انہیں یہ خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔

دوسری جانب اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مکمل خاموشی نظر آرہی ہے اور ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے کرکٹ بورڈ کو بیان بازی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے 2015ء میں قومی ٹیم کے کامیاب ترین بولر یاسرشاہ کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پرمعطل کرتے ہوئے ان پر ہرقسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی تھی ۔