وزیر اعظم کا دورہ کراچی ، وزیر اعلی سندھ سے ملاقات شیڈول میں‌شامل نہیں ہے ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 دسمبر 2015 11:16

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 دسمبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے آج دورہ کارچی کے شیڈول میں وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کا شیڈول موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

البتہ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے وزیر اعظم نواز شریف کی غیر رسمی ملاقات کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع اور رینجرز کے اختیارات سے متعلق سندھ حکومت اور وفاق میں اختلافات پائے جاتے ہیں، جس پر ممکنہ طور پر آج وزیر اعظم نواز شریف صوبائی حکومت سے تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :