پاک فضائیہ نے جے ایف 17تھنڈر کا سالانہ پیداواری ہدف حاصل کرلیا

پیر 28 دسمبر 2015 11:25

پاک فضائیہ نے جے ایف 17تھنڈر کا سالانہ پیداواری ہدف حاصل کرلیا

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء) پاک فضائیہ نے جے ایف 17تھنڈر کا سالانہ پیداواری ہدف حاصل کرلیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایروناٹیکل کمپلیکس نے رواں سال 16واں جے ایف17تھنڈر پاک فضائیہ کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جے ایف 17تھنڈرایروناٹیکل کمپلیکس میں تیارکیا گیاہے۔پاکستان ایئر فورس سالانہ 16طیارے بنارہی ہے۔ ترجمان پاک فضائیہکے مطابق ایروناٹیکل کمپلیکس کی پیداواری گنجائش بڑھانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :