موبی لنک کی جانب سے نرگس فخری کے بعد اب پیش خدمت ہیں‌ یو فون کی جانب سے فیصل قریشی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 دسمبر 2015 11:29

موبی لنک کی جانب سے نرگس فخری کے بعد اب پیش خدمت ہیں‌ یو فون کی جانب ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 دسمبر 2015 ء): گذشتہ ہفتے موبی لنک کے موبائل فون کی بھارتی اداکارہ نرگس فخری کی اخبارات کے پہلے صفحے پر شائع ہوئی تصویر نے قارئین کی توجہ حاصل کر لی اور یہ موضوع کافی دنوں تک زیرٍ بحث رہا جسے تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ موبی لنک کی جانب سے سستی شہرت حاصل کرنے کے اس طریقے کو قابلٍ مذمت بھی قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم موبی لنک کے نقشٍ قدم پر چلتے ہوئے یو فون نے بھی اپنا نیا موبائل فون متعارف کروانے کے لیے نجی اخبار کے پہلے صفحے پر ویسی ہی طرز کی لیکن ایک قابلٍ قبول تصویر شائع کی ہے۔ یو فون اور فیصل قریشی کو اپنے اشتہارات کے لیے خاصی مقبولیت حاصل ہے۔ آج صبح کے اخبارات کے پہلے ہی صفحے پر نرگس فخری ہی کی طرح پوز بناتے ہوئے فیصل قریشی کی بھی ایک تصویر شائع ہوئی جس نے قارئین کو صبح صبح خاصا محظوظ کیا۔فیصل قریشی نے کوئی رٍسک نہ لیتے ہوئے اور ناقدین سے بچنے کے لیے سر پر ٹوپی اور کندھے پر رومال ڈال رکھا ہے۔ اشتہار کی ٹیگ لائن کے مطابق ایکسکیوز می! ہمارا موبائل سستا اور بہتر ہےجبکہ اشتہار کے نیچے واضح طور پر لکھا گیا کہ اس اشتہار کو چھُپ کر دیکھنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔