دوسرا ون ڈے ، نیوزی لینڈ نے سری لنکن باولنگ کو تختہ مشق بنا ڈالا

پیر 28 دسمبر 2015 11:38

دوسرا ون ڈے ، نیوزی لینڈ نے سری لنکن باولنگ کو تختہ مشق بنا ڈالا

ویلنگٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار28دسمبر- 2015ء) نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی ، اس فتح کے ساتھ ہی میزبان ٹیم کو 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔ ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں مہمان ٹیم سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا ۔

(جاری ہے)

لنکن اوپننگ جوڑی 20 رنز پر ہی ساتھ چھوڑ گئی جس کے بعد مہمان ٹیم 27.4 اوورز میں 117 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی ۔ میزبان ٹیم کی جانب سے میٹ ہینری نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ ہدف محض 8.2 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے پورا کیا ۔ مارٹن گپٹل 9 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے محض 30 گیندوں پر 93 ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے ۔