محبت زندگی کا لازمی جز ہے جس کے بغیر زندگی بے معنی سی لگتی ہے ‘ اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ

پیر 28 دسمبر 2015 11:42

محبت زندگی کا لازمی جز ہے جس کے بغیر زندگی بے معنی سی لگتی ہے ‘ اداکارہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء ) اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ آج کے دور میں مخلص اور پر خلوص لوگوں کا قحط ہے ،نفسا نفسی کے اس دور میں لوگ رشتوں کے احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں ،زندگی میں محبت لازمی ہے اس کے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے ۔ ” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔

2015ء “ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہوں کہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے ۔

(جاری ہے)

میں نے اپنی زندگی میں جو بھی دل و دماغ میں آیا اس کو ٹھان کر محنت کی جس کی وجہ سے مجھے خدانے عزت و شہرت اور مقام دیا ۔عینی طاہرہ نے کہاکہ میں منہ پھٹ ہوں جو بات دل میں ہوتی ہے وہ بیان کرنے سے گریز نہیں کرتی جس کی وجہ سے بعض مرتبہ مجھے تنقید کاسامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن مجھے اس کی پرواہ نہیں کیونکہ میں اپنے ضمیر کو مردہ نہیں بنا سکتی ۔

ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ محبت زندگی کا لازمی جز ہے جس کے بغیر زندگی بے معنی سی لگتی ہے ۔ انہوں نے شاعری کے اندز میں کہاکہ ”مجھے کسی سے محبت نہیں کسی کے سوا اور میں ہر ایک سے محبت کرتی ہوں کسی کے لئے “۔