تین سال کے عرصہ میں ہماری فلم میکنگ کا معیار بہت بہتر ہوا ‘ماڈل واداکارہ ژالے سرحدی
پیر 28 دسمبر 2015 11:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) آئٹم سانگ فلم کا حصہ ہونے کے ساتھ اس کی تشہیر کا بھی اہم عنصر ہے کیونکہ اس سے کسی بھی فلم کی تشہیر بہتر طریقے سے ہوجاتی ہے۔موجودہ دور کی فلموں میں آئٹم سانگ کی طرح سے بنائے جانیوالے گانوں کو پسند کیا جارہا ہے، تھیٹر پربھی کام کرنے کا تجربہ ہے، ابھی تک دو فلمیں کیں جن میں میری پرفارمنس کو سراہا گیا، فی الحال ابھی نیا کوئی فلمی پروجیکٹ نہیں کر رہی۔
ان خیالات کا اظہار معروف ماڈل واداکارہ ژالے سرحدی نے انٹرویو میں کیا۔ژالے سرحدی کا کہنا تھا کہ فلم میکر فلم بین اور مارکیٹ کو ذہن میں رکھ کر ہی پروجیکٹ تیار کرتے ہیں۔ تین سال کے عرصہ میں ہماری فلم میکنگ کا معیار بہت بہتر ہوا ہے، جس کے باعث ہماری فلمیں اب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی دیکھی جانے لگی ہیں۔(جاری ہے)
ماضی میں بین الاقوامی مارکیٹ تک ہماری فلموں کی رسائی نہیں تھی جبکہ بالی ووڈ والوں نے اپنی فلم انڈسٹری کو ہالی ووڈ کے مقابلے میں لا کھڑا کیا، آج ہالی ووڈ کی بڑی فلم کمپنیاں بالی ووڈ میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔
ژالے سرحدی نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن دیکھ رہی ہوں، اچھی بات یہ ہے کہ اب سب لکیر کا فقیر بننے کی بجائے منفرد موضوع کا انتخاب کر رہے ہیں، انھیں پردہ اسکرین پر پسند بھی کیا جارہا ہے۔ ڑالے سرحدی نے کہا کہ فلم ”جلیبی“ میں میرا کردار ایک بار ڈانسر کا تھا، اسی لیے مجھ پر ایک گانا فلمایا گیا، جس کی تشہیری مہم کے طور پر استعمال کیا گیا۔ٹی وی اور فلم میں فرق کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی ڈرامے میں فنکار کو ڈائیلاگ اور چہرے کے تاثرات کے ذریعے کام لینا پڑتا ہے جبکہ فلم میں آپ ایسی کوئی قید نہیں ہوتی بلکہ اصل میں کام کرنے کا مزہ بھی فلم میں آتا ہے۔ ”رام چندر پاکستانی“ اور ”جلیبی“ ایک دوسرے سے بالکل منفرد موضوع اور کردار تھے۔ فی الحال فلم نہیں ان دنوں صرف ٹی وی پروجیکٹس ہی کر رہی ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.