پریانکا چوپڑا نے اپنا پروڈکشن ہاؤس بنا ڈالا

پیر 28 دسمبر 2015 11:52

پریانکا چوپڑا نے اپنا پروڈکشن ہاؤس بنا ڈالا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ’پرپل پیبل پکچرز ‘کے نام سے اپنا پروڈکشن ہاؤس بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

پریانکا کا کہنا ہے ، اس پروڈکشن ہاؤس میں نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کیا جائے گا اور میں خود ان کے ساتھ کام کروں گی تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جب ا نڈسٹری میں آئی تو اپنے قدم جمانے کے لییخاصی دشواری پیش آئی ۔ ان ہی باتوں کو مدنظر رکھ کر میں نے پروڈکشن ہاؤس بنانے کا فیصلہ کیا تاکہ نئے آنے والوں کو ایک اچھا پلیٹ فارم مل سکے۔