سنی لیون بے حد پرکشش شخصیت ہیں‘ پریانکاچوپڑا

پیر 28 دسمبر 2015 11:52

سنی لیون بے حد پرکشش شخصیت ہیں‘ پریانکاچوپڑا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سنی لیون کا پرکشش شخصیت کی مالک قرار دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا جو ان دنوں فلم ”جئے گنگا جل“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ سنی لیون بے حد پر کشش ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق چند روز قبل پریانکا چوپڑانے سنی لیون کے ساتھ تصاویر بنوانے سے انکار کر دیا گیا تھا۔ اس سلسلہ میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ سنی لیون کا حسن بے مثال ہے اوراس وجہ سے انھوں نے ان کے ساتھ تصاویر بنوانے سے انکار کیا تھا کہ وہ ان کے ساتھ کم حسین دکھائی دیں گی۔ دوسری جانب سنی لیون نے کاکہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا خود بے انتہا پر کشش شخصیت کی مالک ہیں۔