پریتی زنٹا نے بالی ووڈ میں واپسی کا منصوبہ بنالیا

پیر 28 دسمبر 2015 11:55

پریتی زنٹا نے بالی ووڈ میں واپسی کا منصوبہ بنالیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) پریتی زنٹانے بالی ووڈ میں واپسی کے لیے منصوبہ بنا لیا ہے اور اس کے لیے انھوں نے باقاعدہ تیاری بھی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پریتی زنٹا جنہوں نے آخری بار فلم ”ہیپی اینڈنگ “میں کام کیا تھا ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں اور انھوں نے ایک فلم کے اسکرپٹ پر غورشروع کر دیا ہے تاکہ کیمرہ کا پھر سے سامنا کرنے سے پہلے خود کو تیار کر سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پریتی زنٹا جلد ہی بالی وود میں واپسی کا بھی اعلان کردیں گی۔