بالی ووڈ کی نئی فلم ”وزیر“ آئندہ سال 8جنوری کو ریلیز ہو گی

فلم میں امیتابھ نے اپنے کیرئیر کی سب سے یادگار پرفارمنس دی ہے‘مذکورہ فلم 8 جنوری کوریلیز ہو گی

پیر 28 دسمبر 2015 11:57

بالی ووڈ کی نئی فلم ”وزیر“ آئندہ سال 8جنوری کو ریلیز ہو گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کی نئی فلم ”وزیر“ آئندہ سال 8جنوری کو ریلیز ہو گی- ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم کی ہدایات بیجو نمریال نے دی ہیں جبکہ اسے ونود چوپڑا اور راجکمار ہیرانی نے پروڈیوس کیا ہے-ایکشن تھلر اور سسپنس سے بھرپور فلم میں امیتابھ بچن‘ فرحان اختر‘ ادیتی راؤ حیدری‘ جان ابراہام اور نیل نتن مکیش نے اہم کردار ادا کیا ہے- ونود چوپڑا نے کہا ہے کہ اس فلم میں امیتابھ نے اپنے کیرئیر کی سب سے یادگار پرفارمنس دی ہے-مذکورہ فلم 8 جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی-

متعلقہ عنوان :