ایمی جیکسن مصیبت میں پھنس گئیں

پیر 28 دسمبر 2015 12:24

ایمی جیکسن مصیبت میں پھنس گئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء)معروف اداکار اکشے کمار کی فلم ”سنگھ از بلنگ“میں مرکزی کردار اداکرنے والی بولی ووڈ اداکارہ ایمی جیکسن آجکل مصیبت کا شکار ہو گئیں ہیں۔ اداکارہ شنکر کی نئی آنے والی فلم ”روبوٹ2“ معروف ادکار رجنی کانت کے ہمراہ بڑی سکرین پر جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی طرف سے حال ہی میں تامل ناڈو کی روایتی بل فائٹنگ کھیل کی مخالفت میں پی ای ٹی اے کی مہم کی حمایت میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹس کی گئیں۔

اب چونکہ تامل ناڈو میں پونگل کی تقریبات چند ہی ہفتوں میں شروع کر دی جائیں گی ایسی صورتحال میں کئی ایک سیاسی پارٹیوں کی جانب سے حکومت سے اپیل کی جارہی ہے کہ بل فائٹنگ پر لگائی گئی پابندی کو ہٹایا جائے۔ دوسری جانب اداکارہ کو رجنی کانت کی فلم کی کاسٹ سے الگ کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے