اپنی اہلیہ کی بلڈ پریشر کی دوائی کھائی تھی یاسر شاہ

پیر 28 دسمبر 2015 12:34

اپنی اہلیہ کی بلڈ پریشر کی دوائی کھائی تھی  یاسر شاہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ اپنی اہلیہ کی بلڈ پریشر کی دوائی کھائی تھی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کی بلڈپریشر کی دوائی کھائی تھی جس کی وجہ سے وہ ری ایکشن کرگئی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روزانٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے 2015 میں قومی ٹیم کے کامیاب ترین بولریاسرشاہ کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پرمعطل کرتے ہوئے ان پر ہرقسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی تھی۔