15 ویں قومی خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائیگی

پیر 28 دسمبر 2015 12:38

15 ویں قومی خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائیگی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء)پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون اور پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) کے زیر اہتمام 15 ویں قومی خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ 28 جنوری سے پی ایس بی سپورٹس کمپلیکس حمیدی ہال اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پی این ایف کے صدر مدثر آرائیں کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں پاکستان آرمی، واپڈا، پولیس، ایئرفورس، نیوی، ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، لاہور گرائمر سکول اور لمز یونیورسٹی شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فیڈریشن ملک میں نیٹ بال کھیل کی ترقی و فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور یہ چیمپئن شپ بھی اسی حصے کی ایک کڑی ہے۔