ایک ایسی ٹی شاپ جو لاعلمی میں کئی سالوں سے کوکین ملی چائے فروخت کر رہی تھی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 28 دسمبر 2015 12:42

ایک ایسی ٹی شاپ جو لاعلمی میں  کئی سالوں سے کوکین ملی چائے فروخت کر رہی ..

اٹلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر2015ء)اٹلی کی ایک ٹی شاپ کئی سالوں سے لاعلمی میں کوکین ملی چائے فروخت کر رہی تھی۔ پولیس نے جب ایک 38سالہ بس ڈرائیور کو روک کر نشے کے شبے میں اس کا ٹسٹ کرایا تو نتیجہ مثبت آیا تاہم ڈرائیور نے انہیں بتایا کہ وہ تو بس ٹی شاپ سے ہر روز چائے کا ایک کپ پیتا ہے، جس سے وہ ہروقت الرٹ رہتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے اٹلی کی فوڈ پولیس کو خبردار کردیا، جنہوں نے اپنے ایک آفیسر کووہاں سے چائے لینے بھیجا، چائے کا معائنہ کرایا تو اس کا نتیجہ بھی مثبت آیا۔پولیس نے تصدیق کی کہ چائے کی پتی میں کوکین کے پتے بھی ہیں۔ پولیس نے تمام سٹورز سے اس چائے کو ہٹانے کا حکم دےدیا۔