پی سی بی نے یاسر شاہ کو دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں جاری تربیتی کیمپ سے باہر کر دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 28 دسمبر 2015 12:49

پی سی بی نے یاسر شاہ کو دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں جاری تربیتی کیمپ ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار28دسمبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے لیگ سپنر یاسر شاہ کو دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں جاری تربیتی کیمپ سے باہر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 29سالہ لیگ سپنر کو مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے پر آئی سی سی جانب سے عارضی طور پر معطل کیے جانے کے باعث کیمپ سے باہر کیا گیا ہے جس کے بعد تربیتی کیمپ میں اب 25کھلاڑی باقی رہ گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2015ء میں قومی ٹیم کے کامیاب ترین ٹیسٹ بولر یاسرشاہ کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پرمعطل کرتے ہوئے ان پر ہرقسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی تھی ۔