پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جاپان میں ایشین روڈ مینز ، ویمنز سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کی تیاریاں

پیر 28 دسمبر 2015 12:52

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جاپان میں ایشین روڈ مینز ، ویمنز سائیکلنگ ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28دسمبر۔2015ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن جاپان میں ہونے والی ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزوں کے اجراء کیلئے جاپانی جاپانی سفارتخانے کو درخواستیں ارسال کر دیں۔فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق 5جنوری کو قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزے مل جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ایشین روڈ مینز اور ویمنز سائیکلنگ چیمپئن شپ 20 سے 14جنوری تک جاپان میں منعقد ہوگی جس میں سات مرد اور تین خواتین سائیکلسٹ ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ مرد کھلاڑیوں میں صابر ‘ نثار ‘ نجیب اللہ ‘ محسن خان ‘ ذیشان علی‘ اویس خان اور محمد عباس جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں صبیحہ زاہد، راجیہ شبیر اور راشدہ منیر شامل ہیں جبکہ کرنل (ر) سعد ابن الحسن بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی مرد کھلاڑیوں کا حتمی انتخاب 29 نومبر کو ٹرائل میں شارٹ لسٹ کئے گئے 10کھلاڑیوں میں سے کیا گیا ہے، اسی طرح خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب لاہو رمیں ہونے والی نیشنل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ سے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 11 رکنی قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 17 جنوری کو جاپان روانہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں ایشیاء کے 42 ممالک شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے جہاں انہیں بہترین تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑی کا انتخاب کیا ہے اور توقع رکھتے ہیں کہ قومی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :