کوئی بولڈ اداکارہ کہے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، سنی لیون

پیر 28 دسمبر 2015 13:18

کوئی بولڈ اداکارہ کہے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، سنی لیون

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ مجھے اگر کوئی بولڈ اداکارہ کہے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا تعلق اگرچہ بالی ووڈ سے نہیں ہے لیکن میں نے بالی ووڈ میں نام کمانے کے لئے بہت زیادہ محنت کی ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنی شخصیت کو بدلنے کیلئے مختلف کردار ادا کرہی ہوں میں کرداروں کے ساتھ تجربات کرتی رہتی ہوں فلم مستی زادے بولڈ کامیڈی فلم ہے یہ فلم نوجوانوں کیلئے ہے انہوں نے کہا کہ اب بالی ووڈ میں اس قسم کی کامیڈی فلموں کا ٹرینڈ چل رہا ہے اور ایسی فلمیں بن ر ہی ہیں انہوں نے کہا کہ میری زندگی کھلی کتاب کی طرح ہے اور میں نے کبھی کسی سے کچھ نہیں چھپایا