کالج کے دنوں کو کبھی بھول نہیں پائی ، کرتی سائن

کم گو ہونے کی وجہ سے میری مغرور ہونے کا تاثر ہے ، انٹرویو

پیر 28 دسمبر 2015 13:18

کالج کے دنوں کو کبھی بھول نہیں پائی ، کرتی سائن

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کی اداکارہ کرتی سائن نے کہا ہے کہ میں کالج کے دنوں کو کبھی بھول نہیں پائی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کالج کے دنوں کو کبھی نہیں بھول پائی میں نے ورون کے ساتھ اپنے کالج کا دورہ کیا ہے اور وہاں اپنی فلم کی پروموشن کی تھی میرے کالج کے دن بہت یادگار تھے میں منفرد سوچ کی مالک ہوں اور منصوبہ بندی کے ساتھ انڈسٹری میں کام کررہی ہوں انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی شوٹنگ کے حوالے سے کسی کو تنگ نہیں کیا کیونکہ مجھے یہ اچھا نہیں لگتا انہوں نے کہا کہ میرا فلمیں سائن کرنے کا اپنا انداز ہے میرے لئے یہ بات اچھی ہے کہ کیریئر کے آغاز میں پروفیشنلز کا مظاہرہ کررہی ہوں انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں چاہتی کہ میری اگلی فلمیں باکس آفس پر کامیاب نہ ہوں اسی وجہ سے مناسب سکرپٹ والی فلموں کی تلاش میں رہتی ہوں انہوں نے کہا کہ میں کم گو ہوں اور اسی وجہ سے لوگوں کا خیال ہے کہ میں مغرور ہوں