بھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا کے دورہ کے دوران پانچ ون ڈے ، تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی

پیر 28 دسمبر 2015 13:31

بھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا کے دورہ کے دوران پانچ ون ڈے ، تین ..

پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015) بھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا کے دورے کے دور ان پانچ ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارت نے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی ٹیم ایم ایس دھونی کی قیادت میں آسٹریلیاکے مد مقابل ہوگی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 15 جنوری کو برسبین، تیسرا 17 جنوری کو میلبورن، چوتھا 20 جنوری کو کینبرا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری، دوسرا 29 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل 31 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :