ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر شین وارن کی طرح یاسر شاہ کا بچنا بھی مشکل ، خالد محمود

پیر 28 دسمبر 2015 13:43

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر شین وارن کی طرح یاسر شاہ کا بچنا بھی مشکل ، خالد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015 ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چئیرمین خالد محمود کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن پر بھی ڈوپ ٹیسٹ کا کیس چلا تھااور انہیں ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا اس لئے یاسر شاہ کیلئے بھی خطرے کی گھنٹیا ں بجنا شروع ہو گئی ہیں اور انہیں بھی آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

خالد محمود نے کہا کہ یاسر شاہ کے خلاف کوئی سازش نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے بتایا کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ ادیات ان کے اہلخانہ کو استعمال کے لئے دی گئی تھیں جو یاسر شاہ نے استعمال کر لیں اور ان کو اب مشکل کا سامنا ہے