2015ء مانند 2016ء میں اچھے اچھے بلے بازوں کی نیندیں اڑاوٴں گا ، انڈر 16 فاسٹ باوٴلر احتشام علی

پیر 28 دسمبر 2015 13:47

2015ء مانند 2016ء میں اچھے اچھے بلے بازوں کی نیندیں اڑاوٴں گا ، انڈر 16 فاسٹ ..

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015)یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کے ابھرتے ہوئے انڈر 16سپر سٹار فاسٹ باوٴلر احتشام علی نے کہا ہے کہ 2015کی طرح 2016میں اچھے اچھے بلے بازوں کی نیندیں اڑاوٴں گا ۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ بابائے کرکٹ اٹک بانی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک طاہر محمود مودی ہمارے لئے ماڈل رول ہیں جو کہ ہر وقت نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور ان کی کارکردگی میں نکھار لانے کیلئے کوششوں میں مصروف عمل رہتے ہیں میں اس سال انڈر 16ضلع اٹک اور پھر راولپنڈی ریجن کی ٹیم میں کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے بھر پور محنت کر رہا ہوں اور انشاء اللہ انڈر 16قومی ٹیم تک پہنچنا میرا خواب ہے ۔